73 سالہ خاتون کو رشتہ درکار ساتھ شرطیں بھی رکھ دیں

بھارت میں ایک 73سالہ ریٹائرڈ خاتون ٹیچر نے ’ضرورت رشتہ‘ کا اشتہار دے ڈالا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اس عمر رسیدہ خاتون کا تعلق ریاست کرناٹک کے شہر میسور سے ہے جس نے اشتہار میں لکھا ہے کہ اسے ایک مرد کی تلاش ہے جو اس کے ساتھ شادی کرکے زندگی بھر کا ساتھ نبھا سکے۔خاتون نے اشتہار میں اپنے متوقع شوہر کے لیے صرف دو ہی شرائط رکھی ہیں، وہ صحت مند مگر عمر میں اس سے بڑا ہو اور براہمن ذات سے تعلق رکھتا ہو۔

ٹائمز آف انڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خاتون نے بتایا کہ ”میری کوئی فیملی نہیں ہے۔ اب میرے والدین بھی نہیں رہے۔ میری پہلی شادی طلاق پر منتج ہوئی تھی۔ پہلی شادی اور طلاق ایسا تکلیف دہ تجربہ تھا کہ اس کے بعد میں نے کبھی شادی نہیں کی مگر اب مجھے تنہاءرہتے خوف آتا ہے۔ مجھے ایسے خیالات آتے ہیں کہ اگر میں گھر میں گر گئی تو کوئی میری مدد کرنے والا نہیں ہو گا۔ چنانچہ اب میں شادی کرنا چاہتی ہوں۔ مجھے کوئی ایسا جیون ساتھی چاہیے جو ہمہ وقت میرے ساتھ رہے۔ “سوشل میڈیا پر خاتون کا اخبار میں دیا گیا یہ اشتہار تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *