اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم کی ہدایت پر گزشتہ روز وزار ت خزانہ نے 15 روز کے لئے پیٹرول کی قیمت برقراررکھنے کا فیصلہ کیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق
آئندہ 15 روز کے لئے پٹرول کی قیمتیں برقرار رہیں گی،
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی گئی،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2.40 روپے فی لٹر کمی کر دی گئی،اوگرا نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں دو اور
تین روپےفی لیٹر کمی کی سفارش کی تھی۔ایک نجی ٹی وی ڈان نیوز نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرول کی اصل قیمت 49 روپے ہے،
باقی 55 روپے ٹیکس،لیوی اور ڈیوٹیز ہیں، رپورٹ کے مطابق حکومت کی طرف سے پٹرول کی فی لیٹر قیمت پر 55.04روپے،
ہائی سپیڈ ڈیزل کے فی لیٹر پر 58.29 روپے، مٹی کے تیل کی فی لیٹر پر 24 روپے 73 پیسے،
لائٹ ڈیزل پر فی لیٹر 20.56 روپے لیوی، ٹیکس اور ڈیوٹیز لاگو کی گئی ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے.
کہ پٹرول کی فی لیٹرقیمت خرید48.93 بنتی ہے اور اس وقت پٹرول کی قیمت فروخت 103 روپے 97 پیسے ہے۔
ڈیزل کی قیمت خرید 45 روپے 77 پیسے بنتی ہےجبکہ قیمت فروخت 104 روپے 6پیسے رکھی گئی ہے،
مٹی کے تیل کی قیمت خرید 40 روپے 56 پیسے ہے اور قیمت فروخت 65 روپے 29 پیسے رکھی گئی ہے،
لائٹ ڈیزل کی قیمت خرید42.30روپے جبکہ فروخت 62.86 روپے رکھی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت پر لیوی بڑھا کر 30 روپے کر دی گئی ہے،
اس کے علاوہ ہائی سپیڈ ڈیزل پر 15.12روپے سیلز ٹیکس بھی الگ سے نافذ ہے،اس پر فی لیٹر پر تین روپے 12 پیسے ڈیلر کمیشن بھی لاگو ہے،
دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ہائی سپیڈ ڈیزل پر او ایم سی مارجن 2.81 روپے اور ان لینڈ فریٹ مارجن 96 پیسے وصول کیا جارہاہے۔ڈیزل کی طرح پٹرول پر
بھی لیوی لاگو ہے اس فی لیٹر قیمت پر27.32 روپے لیوی ہے اس کے علاوہ 15.11 روپے سیلز ٹیکس الگ سے وصول کیا جا رہا ہے جبکہ پٹرول کے فی لیٹر قیمت پر تین روپے 70پیسے ڈیلر کمیشن بھی وصول کیا جارہاہے، اس
کے علاوہ پٹرول پر او ایم سی مارجن کی مد میں2 روپے81 پیسے وصول کئے جا رہے ہیں اورفی لیٹر پر ان لینڈ فریٹ مارجن 3.53 روپے عائد ہے۔ اس کے علاوہ کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں 2.57 روپے وصول کئے جا رہے ہیں۔