اسلام آباد( آن لائن،مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ(ن)نے 5باغی ارکان کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پارٹی کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے قیادت کی منظوری کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرنے والے ارکان کو پارٹی سے نکالنے کا اعلان کر دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ( ن)نے پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے والے ارکان کے خلاف بڑا فیصلہ کیا ہے۔
ن لیگ نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والے 5 ارکان کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے قیادت کی منظوری سے فیصلے کا اعلان کیا ہے۔
پارٹی سے نکالے جانے والے ارکان پنجاب اسمبلی میں اشرف نصاری،جلیل شرقپوری شامل تھے۔ محمد فیصل خان نیازی،
نشاط ڈاہا،محمد غیاث الدین بھی پارٹی سے نکالے جانے والے رہنماؤں میں شامل ہیں ۔
پنجاب اسمبلی کے ارکان کے خلاف کارروائی مسلم لیگ (ن)پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کے دستخطوں سے عمل میں آئی ۔
فاٹف ووٹنگ کے دوران نہ آنے والے پارٹی ارکان سینٹ اور قومی اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری کئےگئے۔راحیلہ مگسی، کلثوم پروین،
دلاور خان اور شمیم آفریدی کو شوکاز نوٹس جاری کئےگئے۔سینٹ میں پارٹی ارکان کوشوکاز نوٹس ایوان بالا میں قائد حزب اختلاف راجہ ظفرالحق کے دستخطوں سے جاری ہوئے ۔
مسلم لیگ(ن)کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ شوکاز کی کارروائی کے بعد اگلے مرحلے کا فیصلہ ہوگا ۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی مولوی غیاث الدین نے کہاہے کہ پارٹی ٹکٹ کا محتاج نہیں،اپنے علاقے سے آزاد حیثیت سے جیت سکتا ہوں۔