حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ خواب میں سانپ بدخواہ اور پوشیدہ دشمن ہے، اور اگر دیکھے کہ اس کے گھر میں سانپ ہے تو گھریلو دشمن پر دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ اس نے سانپ سے لڑائی کی ہے ۔
تو دلیل ہے کہ دشمن سے جھگڑا کرے گا۔اور اگر دیکھے کہ سانپ اس پر غالب آیا ہے، دلیل ہے کہ دشمن پر فتح نہ پائے گا، اور اگر دیکھے کہ سانپ نے اسے کاٹا ہے تو دلیل ہے کہ دشمن سے نقصان اٹھاے گا۔اور اگر دیکھے کہ اس نے سانپ کو مارا تو دلیل ہے کہ دشمن پر غالب آئیگا
اور اگر دیکھے کہ اس نے سانپ کا گوشت کھایا تو دلیل ہے کہ اسی قدر دشمن کا مال کھائے گا اور خیر و خوشی دیکھے گا۔اور اگر دیکھے کہ اس نے سانپ کے دو ٹکڑے کئے ہیں تو دلیل ہے کہ دشمن سے انصاف حاصل کرے گا. اور دونوں ٹکڑے اٹھا لیے تو دلیل ہے کہ دشمن کا مال کھائے گا۔
اور اگر دیکھے کہ سانپ نے اس سے مہربانی سے بات کی ہے تو دلیل ہے اس کو درپیش عجیب کام ہوگا اس سے شادی اور خوشی دیکھے گا، اور اگر دیکھے کہ سانپ نے اس سے تندی اور تیزی سے بات کی ہے تو دلیل ہے کہ دشمن اس پر فتح پائے گا، اور اگر دیکھے کہ سانپ اس سے بھاگا ہے اور اس کو پکڑ نہیں سکا ہے ۔
تو دشمن ضعف پر دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ سبز سانپ ہے تو دلیل ہے کہ دشمن دین دار اور امانت دار ہے اور اگر دوسرے سانپوں کے علاوہ سیاہ سانپ دیکھے تو لشکر پر دلیل ہے۔ اور اگر زرد سانپ دیکھے تو بیمار صورت دشمن پر دلیل ہے، اور اگر سرخ سانپ دیکھے تو معاشر اور عیش پسند دشمن پر دلیل ہے۔اگر دیکھے کہ سانپ کے بہت سے پاؤں ہیں
تو اس کا دلیل ہے کہ اس کا دشمن قوی اور دلاور ہو گا۔اور اگر دیکھے کہ بہت سارے سانپ اس کے گرد جمع ہیں اور اس کو ستاتے ہیں، دلیل ہے کہ اس کے بہت سے خویش دشمن ہو گے، لیکن ان سے نقصان نہ دیکھے گا۔اور اگر دیکھے کہ سانپوں کے سینگ اور بہت سے دانت ہیں ۔دلیل ہے کہ اس کا دشمن کینہ اور بدخصلت ہو گا۔