آپ کے لیے ایک ایسا وظیفہ لائے ہیں۔ اگر آپ رمضان شریف کے تین دن کرلیتے ہیں یعنی 15،16،17 رمضان کو یہ عمل کرناہے۔ اس عمل کوکرنے سے آپ کی تمام تر حاجات مقاصد پورے ہوں گے۔اللہ تعالیٰ کی مدد آپ کے کاموں میں شامل ہوگی۔کوئی بھی پریشانی ہو یا کوئی بھی مراد حاصل کرنی ہو۔ یا پھر ملازمت کا مسئلہ ہو۔ یا جاب نہیں مل رہی۔ دنیا سے دولت حاصل کرنی ہے۔ یا دشمن کو دفع کرنا ہے۔ یا جلدی شادی کرنی ہے۔ چاہے کو ئی بھی آپ کی حاجت ہو۔ دل سے یقین کے ساتھ یہ عمل کریں۔ اللہ تعالیٰ کے نام او رقرآن پاک میں بہت برکت ہے انسان کو وہ برکتیں سمیٹنے والا ہونا چاہیے۔
یہ عمل آپ نے تہجد میں کرنا ہے۔ سحری کے لیے جب آپ اٹھتے ہیں۔ تو اس وقت یہ عمل آپ کر سکتے ہیں۔ عمل کیا ہے؟ یہ عمل بہت ہی آسان ہے۔ آپ نے وضو کرکے دو رکعت نفل نماز حاجت ادا کرنی ہے۔ جب مرد پڑھیں تو نفل پڑھنے کے بعد آپ نے سر سے ٹوپی یا رومال جو بھی پہنا ہو وہ ہٹا دیں۔ یہ صرف مرد حضرات کےلیے ہے عورتوں کے لیے نہیں۔ عورتیں سر سے دوپٹہ وغیرہ نہ ہٹا ئیں۔جب دو رکعت نفل ادا کرلیں۔ پھر آپ نے سجدے میں چلے جانا ہے۔ سجدے میں جاکر ہاتھوں کو اوپر کی طرف کرلینا ہے۔ ہتھلیوں جیسے ہم دعا میں کرتے ہیں۔ اور سجدے میں جا کر آپ نے سو مرتبہ ” یا وھاب” پڑھناہے۔ اللہ تعالیٰ کا پیارا نام “یاوھا ب” پڑھناہے ۔ جب سو مرتبہ پڑھ لیں ۔ تو سجدے سے اٹھ جائیں۔ اور دعا کریں جو بھی اللہ تعالیٰ سے اپنی حاجت مانگنی ہے۔ اس حاجت کے لیے اللہ تعالیٰ سے دعا کریں۔
جب دعا کرلیں تو دوبارہ سجدے میں چلے جائیں ۔ سجدے میں جا کر ہتھیلوں کو سیدھا ہی رکھنا ہے۔ سجدے میں جاکر ” یاوھاب” کو سو مرتبہ پڑھنا ہے۔ جب سو مرتبہ پڑھ لیں۔ پھر آپ سجدے سے اٹھ کر آپ دعا مانگیں ۔ وہی اپنے مقصد کے لیے ۔ جب دعا مانگ لیں تو دوبارہ آپ کو تیسری مرتبہ سجدے میں جانا ہے۔ تیسری مرتبہ بالکل اسی طریقے سے ہتھیلوں کو سیدھا کر کے سجدے میں سومرتبہ ” یاوھاب” پڑھنا ہے۔ پورے تین سجدے ہوجائیں گے ۔ تینوں سجدوں میں سوسو مرتبہ “یا وھاب” پڑھنا ہے۔ سو سو مرتبہ پڑھ لیں توسجدے سے اٹھ کر دعا مانگنی ہے ۔ جب تیسری بار سجدہ کرلیں۔ “یاوھاب” کو آپ نے سو مرتبہ پڑھ لیا۔ توسجدے سے سر اٹھا کر پھر اللہ سے خوب دعا کریں ۔ اپنے مقصد کے لیے ، اپنی پریشانی کے لیے ، اپنے دشمن سے چھٹکارا چاہتے ہیں اس کے لیے آپ اللہ تعالیٰ سے دعا کریں۔ اس عمل سے تین دنوں کے اندر اندر آپ کی جو بھی حاجت ہوگی ۔جو بھی پریشانی ہوگی وہ آپ کی ضرور با ضرور ختم ہوجائے گی۔ آپ کی حاجت پوری ہوجائے گی۔ آپ کا مقصد انشاءاللہ! اللہ تعالیٰ کی مددسے پورے ہوجائیں گے۔ اس عمل کو آپ رمضان کے علاوہ بھی کرسکتے ہیں۔لیکن یاد رکھیں۔یہ عمل آپ نے صرف تہجد کے وقت ہی کرناہے۔ یہ عمل بہت برکتوں والا اور رحمتوں والا ہے۔ آج کل رمضان کا مہینہ چل رہا ہے تو ہر کوئی اس وقت سحری کے لیے اٹھا ہوا ہوتاہے۔ تو آپ اس وقت کرلیاکریں۔ آپ نے یہ عمل تین دن کرناہے۔ انشاءاللہ ! تین دن کرنے سے ہی آپ کی تمام تر حاجات پوری ہوں گی۔ جو بھی پریشانی ہو گی وہ اللہ کے فضل وکر م سے ختم ہوجائے گی۔