اس خواب کی تعبیر جانیں“

مجھے بے حد شرم آرہی ہے لیکن مجبور ہوکر پھر بھی خواب شئیر کررہا ہوں کہ نہ جانے مجھے ایسا بے ہودہ خواب کیوں آتا ہے۔میں نماز پڑھتا ہوں ،دنیا داری میں بھی لگا رہتا ہوں لیکن برے کاموں سے اجتناب کرتا ہوں۔میں اکثر خواب میں اپنے سگی رشتہ دار عورتوں کے ساتھ انتہائی برا کام کرتا ہوں ۔ایک بار تو اپنی بہت قریبی رشتے دار کے ساتھ بھی خواب میں ایسا شرمناک کام کیا ہے جس کی وجہ سے میں بہت پریشان ہوں ،کیا آپ مجھے کوئی ایسی دعا بتا سکتے ہیں کہ مجھے ایسے گندے خواب نہ آیا کریں ۔

تعبیر:مرد حضرات ایسے بہت سے خواب دیکھتے ہیں ۔خواب پر اختیار نہیں ہوتا ۔یہ اشارے ہوتے ہیں جن کو سمجھنا بہت ضروری ہے۔آپ خواب میں جس رشتہ دار خاتون سے گناہ کرتے ہیں ،اسکی تعبیر یہ نکلتی ہے کہ آپ کو انکے حقوق ادا کرنے ہیں ۔اس خواب کی مختلف حساس جزئیات سامنے ہوں تو تعبیر درست بتائی جاسکتی ہے۔بہر حال آپ کو اپنی قریبی رشتے دار (جس کو خواب میں دیکھا ہو) کے جائز حقوق غصب کرنے کی بجائے ان کی مالی مدد کرنے کا اشارہ دیا گیا ہے۔کسی کی مالی مدد کے لئے جب ایسے گندے خواب کا اشارہ ملے تو اسکی ایک وجہ یہ بھی ہوتی ہے کہ ایسے مرد کو گندی فلمیں دیکھنے کا زیادہ شوق ہوتا ہے جو اسکے تحت الشعور میں پراگندگی پھیلاتی رہتی ہیں۔

خواب میں کسی عزیزہ کے ساتھ جامع کرنے کا مطلب ہوتا ہے اسکو آپ سے مالی یا کوئی اور ایسا فائدہ پہنچے گا جس سے اسکی مصیبت دور ہوگی۔اس اشارے کا مطلب ہر گز یہ نہیں کہ آپ اسکے ساتھ کوئی جسمانی تعلق قائم کریں گے۔تاہم ایسے خواب دیکھنے والوں کو توبہ استغفار کرنی چاہئے ۔ رشتہ دار خواتین کی مالی مدد لازمی کریں ،رشتہ دار زکوۃ و صدقات کی مستحق ہیں تو انہیں دیا کریں۔اپنے ذہن پر احساس جرم کا بوجھ نہ ڈالیں ۔زیادہ سے زیادہ درود پاک پڑھا کریں ۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *