آڑو: جسمانی توانائی و حسن فراہم کرنے کا بیش بہا خزانہ

آڑو بہت فائدہ مند ،فرحت بخش اور لذیز پھل ہے ۔آڑو کیلشئیم،پوٹاشیم،میگنیشیم،آئرن، میگنیز،زنک،اور کاپر کے خزانے سے لبریز ہے اسمیں کولیسٹرول نہیں ہوتا اور کیلوریز کم ہوتی ہیں اسکے ساتھ ساتھ یہ غذائی ریشہ کا بہت اچھا ذریعہ ہے۔

اینٹی اوبیسیٹی اور انٹی انفلیمنٹری خاصیت سے بھرپور اور برے کولیسٹرول کو کم کرنے کی صلاحیت رکھتاہے۔طرزِزندگی سے متعلق تمام مسائل جیسے موٹاپا، ذیابیطس،آنکھوں کی کمزوری اور دل کی بیماری کے خطرے کو کم کرتاہے ۔

آڑو کو ہمیشہ چھلکے کے ساتھ کھائیں آڑو آپکی مجموعی صحت کے لئے بے پناہ مفید ہے ذیل میں آڑو کے کچھ فوائد موجود ہیں اور مجھے امید ہے کہ ان فوائد کو جان کر یقیناًآپ آڑو اپنی غذا میں ضرورشامل کریں گے۔

۱۔وٹامن سی اور مفید اینٹی آکسیڈنٹ کا بہترین ذریعہ ہونے کے باعث آڑو کینسر کے ان زرات کی تشکیل کو روکتاہے جو کینسر کا سبب بنتے ہیں اعلیٰ فائبر پر مشتمل ہونے کے باعث بڑی آنت کے کینسر سے بچاتاہے۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *